Dec ۰۳, ۲۰۱۹ ۰۹:۳۱ Asia/Tehran
  • ایران: ہمسایہ ممالک کے لئے برآمدات میں اضافہ

ایران نے رواں سال کے دوران اپنے 15 ہمسایہ ممالک کے ساتھ برآمدات کو مزید فروغ دیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی تجارتی ترقی تنظیم کے سربراہ حمید زادبوم نے برآمدات کی قومی دن کی 23 ویں سالگرہ کی مناسبت سے دارالحکومت تہران میں منعقدہ ایک اجلاس میں کہا کہ صدر مملکت کے خصوصی احکامات کے تحت عالمی تجارتی تنظیم میں ایران کو رکنیت ملنے کے لئے عمل کا آغاز کیا گیا ہے.

انہوں نے ایران اور یوریشین اقتصادی یونین کے ساتھ ترجیحی تجارت کے معاہدے پر دستخط کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے کے نفاذ سے ہمارے تاجروں اور برآمد کنندگان کو اپنی معاشی حدود میں وسعت دینے کی گنجائش میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔

حمید زادبوم نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے رواں سال کے دوران اپنے 15 ہمسایہ ممالک کے ساتھ برآمدات کو مزید فروغ دیا ہے جس سے مستقبل قریب میں ایران کی ہمسایہ ممالک کو برآمدات میں قابل قدر اضافہ ہوجائے گا۔

 یہ بات قابل ذکر ہے عالمی تجارتی ادارہ (World Trade Organization) ایک بین الاقوامی ادارہ ہے اور یہ آزاد عالمگیر تجارت اور گلوبلائزیشن کا داعی ہے. اس وقت ڈبلیو ٹی او کے 160 ارکان ہیں۔

 

ٹیگس