Dec ۲۴, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۱ Asia/Tehran
  • ایران کی اقتصادی پیشرفت

اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کے باوجود اقتصادی شعبے میں نمایاں ترقی کی ہے۔

ایران گیس ٹرانسمیشن کمپنی کے ڈائریکٹر سعید توکلی نے پیر کے روز صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کمپنی نے ایشیاء کے ٹرانسمیشن گرڈ اور پریشر بوسٹ اسٹیشن میں پہلی پوزیشن کو حاصل کر لیا جبکہ تنصیبات کی مقدار کے لحاظ سے بھی دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گیس ٹرانسمیشن کمپنی 305 ٹربو کمپریسرز اور 85 گیس پریشر بوسٹ اسٹیشنوں سے لیس ہیں اور خوش قسمتی سے ایرانی گیس ٹرانسمیشن کمپنی نے رواں سال بھی گزشتہ سالوں کی طرح، گیس نیٹ ورک کے تحفظ سے متعلق تمام ضروری اقدمات کئے ہیں۔

سعید توکلی نے کہا پابندیوں کے پیش نظر ہم نے غیر ملکی کمپنیوں پر کوئی انحصار نہیں کیا۔

ایران گیس ٹرانسمیشن کمپنی کے سربراہ نے کہا ہے کہ رواں سال کے دوران، گیس کی پیدوار میں قابل قدر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

 

ٹیگس