Feb ۰۷, ۲۰۲۰ ۰۹:۳۶ Asia/Tehran
  • ایران، اسٹیل کی پیداوار میں پانچویں نمبرپر

اسلامی جمہوریہ ایران اسٹیل مصنوعات کی پیداوار میں دنیا کی پانچویں پوزیشن پر ہے۔

ایرانی وزیربرائے صنعت، تجارت اور کان کنی رضارحمانی نے جنوبی مغربی صوبے چہارمحال و بختیاری میں سفید دشت زاگرس فیکٹری کی افتتاحی تقریب کے موقع پرکہا کہ امریکہ، جاپان، ہندوستان اور چین کے بعد ایران دنیا کا پانچواں ملک ہے جس نے اسٹیل مصنوعات کی ٹیکنالوجی میں پیشرفت کی اور اس کی مصنوعات کی پیداوار میں خود کفیل ہوگیا ہے۔

رضارحمانی نے کہا کہ سفید دشت زاگرس فیکٹری کی پیدوارای صلاحیت سالانہ 25 ملین ڈالر ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف پابندیاں لگانے کے باوجود ایران نے ملک کے ماہرین اور سائنسدانوں کی مہارت کے بل بوتے پر مختلف شعبوں میں کافی ترقی کی ہے۔

ٹیگس