ایران - پاکستان کے درمیان مال گاڑیوں کی رفت و آمد شروع
May ۱۲, ۲۰۲۱ ۲۱:۴۵ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان مال گاڑی کی رفت و آمد شروع ہوگئی ہے-
گذشتہ ہفتے صوبہ بلوچستان میں سخت بارشوں اور اس سے قبل ایران پاکستان ریلوے لائن کے راستے میں ایک سانحہ رونما ہونے کے باعث ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا تھا جس کے بعد ٹرینوں کی رفت و آمد معطل ہوگئی تھی۔
ایران و پاکستان کے درمیان مال گاڑی سروش شروع ہونے سے گذشتہ برسوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کا حجم غیرمعمولی طور پر بڑھ گیا ہے۔
مال گاڑی کے ذریعے ایران سے سیمنٹ ، پیٹروکیمکل اور کیمیاوی مواد جیسی چیزیں پاکستان بھیجی جاتی ہیں اور بعض غذائی و زرعی اشیاء پاکستان سے ایران آتی ہیں ۔