عالمی فجر فلم فیسٹیول میں شرکت کے لئے مہلت سے فائدہ اٹھائیں
36ویں عالمی فجر فلم فیسٹیول میں شریک ہونے کے لئے میڈیا اہلکاروں، آزاد تنقید کرنے والے اور فلمی دنیا کے اسکرپٹ لکھنے والوں کے لئے اتوار 11 مارچ تک کی مدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق، عالمی فجر فلم فیسٹیول کے منتظمین کا کہنا ہے کہ وہ میڈیا، تنقید کرنےوالے اور اسکرپٹ لکھنے والے افراد جو 36ویں عالمی فجر فلم فیسٹیول میں شریک ہونا چاہتے ہیں وہ اتوار 11 مارچ تک عالمی فجر فلم فیسٹیول کے دفاتر اور سائٹ کے ذریعے اپنے نام درج کروا سکتے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شرکت کنندگان کی زیادہ تعداد کے مد نظر مہلت میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ دلچسپی رکھنے والے افراد ہماری ویب سائٹ پر رجوع کرکے اپنا نام لکھوا سکتے ہیں۔ سائٹ کا ایڈرس یہ ہے : www.fajriff.com ۔
ہماری اطلاعات کے مطابق ایمیل کے ذریعے بھی پروگرام میں شرکت کےلئے نام نویسی کی جا سکتی ہے : Info@Fajriff.com یا اس ویب سائٹ پر بھی مراجعہ کیا جا سکتا ہے : Fajriff.com
واضح رہے کہ 36ویں عالمی فجر فلم فیسٹیول 19 سے 27 اپریل تک تہران میں منعقد ہوگا۔