Jun ۲۴, ۲۰۲۱ ۱۳:۴۶ Asia/Tehran

ایسے وقت کہ جب قطر میں درجۂ حرارت ۴۵ ڈگری تک پہونچ چکا ہے، ایک ایسی سڑک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جہاں سخت گرمی کے باوجود ۲۳ ڈگری درجۂ حرارت رہتا ہے۔ البتہ یہ کوئی ایسا عمل نہیں جو قدرتی طور پر انجام پایا ہو بلکہ مقامی انتظامیہ نے اس مقصد کو پانے کے لئے سڑک کے اندر دسیوں ایئر کنڈیشنر لگائے ہیں جو مستقل اسکے درجۂ حرارت کو مطلوبہ حد پر قائم رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔ بعض مبصرین کا ماننا ہے کہ قطر کا یہ عمل ۲۰۲۲ کے فٹبال ورلڈکپ کے لئے اسکی تیاری کا پتہ دیتا ہے۔

ٹیگس