Jan ۳۰, ۲۰۲۶ ۱۷:۲۴ Asia/Tehran
  • ایران اپنے دفاع میں ہچکچاہٹ نہیں کرے گا:صدر ڈاکٹر پزشکیان

ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کہا ہے کہ ایران اپنے دفاع میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ نہیں کرے گا

سحرنیوز/ایران:     ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران جنگ اور تصادم کو کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں سمجھتا اور بات چیت و سفارت کاری کے راستے پر یقین رکھتا ہے، تاہم اپنے دفاع میں کبھی تردد نہیں کرے گا۔

صدر پزشکیان نے جمعرات کو قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور پاکستان کے وزیرِاعظم شہباز شریف سے الگ الگ ٹیلیفونک گفتگو میں امریکا کی اشتعال انگیز اور عدم استحکام پیدا کرنے والی کارروائیوں کے بعد خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے قطر اور پاکستان کی مستقل اور برادرانہ حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد، یکجہتی اور تعاون مزید مضبوط ہوگا۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

صدر ایران نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی اصولی پالیسی باعزت سفارت کاری، بین الاقوامی قوانین کی پاسداری، برابری کی بنیاد پر موقف، دھمکیوں اور زور زبردستی سے گریز اور برد۔برد نتائج کے حصول پر مبنی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر امریکا واقعی مذاکرات اور حقیقی سفارت کاری کا خواہاں ہے تو اسے اشتعال انگیز اور تناؤ بڑھانے والے اقدامات ترک کرنے ہوں گے اور عملی طور پر بات چیت کے راستے سے وابستگی ثابت کرنی ہوگی۔

مسعود پزشکیان نے زور دے کر کہا کہ ایران کبھی جنگ کا آغاز کرنے والا نہیں رہا اور نہ ہی تصادم کا خواہاں ہے، لیکن ماضی کی طرح یہ بھی قبول نہیں کیا جائے گا کہ مذاکرات کے دوران ایران کو دھمکی یا حملے کا سامنا ہو۔

انہوں نے کہا کہ ایران اپنے ملک اور قوم کا بھرپور اور باوقار دفاع کرے گا۔

قطر کے امیر اور پاکستان کے وزیرِاعظم نے بھی ان ٹیلیفونک گفتگوؤں میں ایران کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے خلاف کسی بھی اقدام چاہے وہ جنگ ہو، پابندیاں ہوں یا سیاسی مداخلت کی سختی سے مخالفت کی اور ایران کے عوام و حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کیا۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مسائل کے حل کے لیے سفارتی کوششوں کا تسلسل ضروری ہے، کیونکہ کسی بھی قسم کی کشیدگی اور تصادم پورے خطے کو تشدد اور عدم استحکام کے خطرناک دائرے میں دھکیل سکتا ہے، جس کے تباہ کن نتائج تمام علاقائی ممالک کے لیے ہوں گے۔

شیخ تمیم اور شہباز شریف نے ایران کے ذمہ دارانہ، منطقی اور اصولی مؤقف کو سراہتے ہوئے پائیدار حل کے لیے مؤثر سفارتی اقدامات جاری رکھنے پر زور دیا۔

 

ٹیگس