اسپین، جہنم کی یاد دلاتا آتش فشاں۔ ویڈیو
گزشتہ روز اسپین کے لاپالما جزیرے میں آتش فشاں پھٹ جانے کے بعد سے بحرانی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق ’’لاپالما‘‘ جزیرے میں واقع ’’کیمبرویجا‘‘ نامی آتش فشاں تمام تر شدت کے ساتھ پھوٹ پڑا ہے اور حالات کی حساسیت اور ممکنہ سنگین خطرات کے پیش نظر علاقے کے پانچ ہزار باشندوں سے انکے مکانات خالی کرا لئے گئے ہیں۔ جزیرے کی کل آبادی ۸۰ ہزار بتائی جاتی ہے۔
موقع کی حساسیت اور بحرانی صورتحال کے پیش نظر اسپین کے وزیر اعظم پیڈو سانچز نے جزیرے کا دورہ کیا۔ موصولہ تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ لاوا بڑی تیزی کے ساتھ پہاڑ سے نشیبی علاقوں کی طرف بہہ رہا ہے اور اب تک وہ اپنے راستے میں موجود جنگل کے بڑے علاقے اور متعدد مکانات کو جلا کر راکھ کر چکا ہے۔
لاپالما جزیرہ کا شمار سات کینری جزیروں میں ہوتا ہے جو شمال مغربی افریقہ میں واقع ہیں۔ اس خطے میں آخری آتشفشاں ۲۰۱۱ میں سمندر کے اندر پھوٹا تھا جو ’’الہیرو‘‘ جزیرے کے قریب واقع تھا۔
رپورٹ ک مطابق یہ آتش فشاں پچاس سال کے بعد دوبارہ فعال ہوا ہے۔ بعض ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آتشفشاں آئندہ چند ماہ تک فعال رہ سکتا ہے