Dec ۱۹, ۲۰۲۱ ۰۷:۴۷ Asia/Tehran
  • مچھلی جس کا سر ٹرانسپیرنٹ ہے!۔ ویڈیو

بحرالکاہل کی ہزاروں فٹ گہرائی میں صنّاعی قدرت کی شاہکار ایسی نایاب مچھلی دریافت ہوئی ہےجس کے سر کا اندرونی منظر واضح نظر آتاہے۔

قدرت کے حسین اور حیرت انگیز شاہکاروں میں شمار ہونے والی ایک ایسی مچھلی دریافت ہوئی ہے جس کو ہر دیکھنے والا انگشت بدنداں رہ جاتا ہے۔ مچھلیوں کے سر میں معمولا جہاں آنکھیں ہوتی ہیں، وہاں اس کے سونگھنے والے غدود ہیں جن سے یہ مچھلی ’ناک‘ کا کام لیتی ہے۔

سر کے پچھلے حصے میں، خاصے اندر کی طرف اس مچھلی کی آنکھیں ہوتی ہیں جو اس کے شفاف اور ٹرانسپیرنٹ سر میں رکھی ہوئی دو گولیوں کی طرح نظر آتی ہیں۔ بحیرہ بیرنگ سے لے کر جاپان اور کیلیفورنیا کے سمندروں میں پائی جانے والی اس مچھلی کو اپنی ان ہی عجیب و غریب آنکھوں کی وجہ سے ’بیرالائی فش‘ کہا جاتا ہے۔

تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ مچھلی دو سے ڈھائی ہزار فٹ کی گہرائی میں، سورچ کی روشنی سے دور تاریک مقامات میں پائی جاتی ہے۔

ٹیگس