تین ایرانی فلمیں کولکتہ انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں شامل
Dec ۳۰, ۲۰۲۱ ۱۷:۱۹ Asia/Tehran
ایران کی ایک دستاویزی اور دو فیچر فلمیں کلکتہ میں ہونے والے بین الاقوامی فلمی میلے کی زینت بنیں گی۔
ہمارے نمائندے کے مطابق، ہدایت کار محسن استاد علی کی فلم زنانگی، خاتون ہدایت کار منیژہ حکمت کی فلم انیس کلکتہ فلم فیسٹول کے سینیما انوویشن سیکشن میں شامل ہیں۔
معروف ایرانی ہدایت کار اصغر فرہادی کی فلم ہیرو کلکتہ فلم فیسٹول کے انٹرینشنل سینما شیکسن میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی ہے۔
ستائیسوان انٹرنیشنل کلکتہ فلم فیسٹول سات جنوری سے شروع ہوگا اور چودہ جنوری تک جاری رہے گا۔
گزشتہ سال ہونے والے اس فلم فیسٹول کے دوران ایرانی فلم بندر بند کی منیژہ حکمت کو گولڈن شیربنگال ایوارڈ دیا گیا تھا۔