Mar ۰۸, ۲۰۲۲ ۱۹:۳۶ Asia/Tehran
  • دو ایرانی فلمیں بلیک بورڈ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پہنچ گئیں

دو ایرانی فلمیں، رزلٹ اور سنگل ٹیک، ہندوستان میں ہونے والے بلیک بورڈ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پہنچ گئیں۔

بلیک بورڈ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ایسے فلمسازوں کی قدر دانی کی جاتی ہے جو، فلمسازی میں ریسک لیتے ہیں اور نئی نئی فلمیں بنانے کا تجربہ کرتے ہیں۔

ہدایت کار پوریا پروینی اور پروڈیوسر مہدی معمارزادہ زنجانی کی بنائی ہوئی یہ دونوں فلمیں، بلیک بورڈ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں حصہ لینے والی ایک ہزار سے زائد فلموں میں سے منتخب کی جانے والی بہترین بارہ فلموں میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ فلم سنگل ٹیک تیسری بار جبکہ رزلٹ چوتھی بار عالمی فلم فیسٹیول کی زینت بن رہی ہے۔

ٹیگس