Mar ۱۱, ۲۰۲۲ ۱۶:۱۸ Asia/Tehran
  • سات  ایرانی فلمیں کیرالا فلم فیسٹیول میں شامل

سات ایرانی فلمیں، ہندوستان میں ہونے والے کیرالا فلم فیسٹیول کی زینت بنیں گی۔

ہمارے نمائندے کے مطابق کیرالا فلم فیسٹیول کے انٹرنیشنل ایونٹ میں، اصغرفرہادی کی فلم "ہیرو"، عبد آبست کی فلم "کشتن خواجہ" (Killing the Eunuch Khan)، بہتاش صناعی اور مریم مقدم کی مشترکہ فلم "سفید گائے کا قصیدہ"، نوشین معراجی کی فلم "لڑکا"، گراناز موسوی کی فلم "انار کی پکار"، منیژہ حکمت کی فلم "انیس" اور علی مصفا کی فلم غیبت" شامل ہیں۔

چھبیسواں کیرالا فلم فیسٹیول اٹھارہ مارچ سے شروع ہوگا اور پچیس مارچ تک جاری رہے گا۔

ٹیگس