Apr ۱۴, ۲۰۲۲ ۱۶:۰۱ Asia/Tehran
  • سرینگر کا باغ گل لالہ سیاحوں کا مرکز نگاہ

سری نگر کا باغ گل لالہ سیاحوں کا مرکز بنا ہوا ہے۔

ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر میں ڈل جھیل کے کنارے واقع ایشیا کا سب سے بڑا باغ گل لالہ اپنی مثال آپ ہے۔

تیئس مارچ سے سری نگر کے باغ گل لالہ کو سیاحوں کے لئے کھول دیا گیا ہے ۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق رواں سیزن میں اب تک تین لاکھ تیس ہزار سے زائد سیاح اس باغ کی رعنائیوں اور دلکش مناظر سے لطف اندوز ہوچکے ہیں جبکہ گزشتہ سال اس باغ میں دو لاکھ باسٹھ سیاحوں کی آمد کا اندراج ہوا تھا۔
سری نگر میں باغ گل لالہ کے انچارج انعام الحق کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس سال باغ گل لالہ کی سیر کے لئے آنے والے سیاحوں میں اسّی کے قریب غیر ملکی سیاح بھی شامل تھے۔
انھوں نے بتایا کہ ایشیا کے اس سب سے بڑے باغ گل لالہ کو سیاحوں کے لئے دلکش بنانے کی غرض سے اڑسٹھ قسم کے پندرہ لاکھ گل لالہ کے پودوں سے آراستہ کیا گیا ہے۔

ٹیگس