ہندوستان، ایس آئی آر کے خاتمے اور الیکشن کیمشن کے انتخاب کی روش میں اصلاح کا مطالبہ
ہندوستان کی اپوزیشن جماعتوں نے ایس آئی آر کے خاتمے اور الیکشن کمشنروں کی تقرری کے عمل میں تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے
سحرنیوز/ہندوستان: کانگریس پارٹی کے منیش تیواری نے لوک سبھا میں انتخابی اصلاحات پر منگل کو بحث کا آغاز کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو اجتماعی اور وسیع پیمانے پر ایس آئی آر کرانے کا قانونی اختیار نہیں ہے اور نمائندگی قانون انیس سو پچاس میں ایسا کوئی التزام ہی نہیں ہے۔
یو این آئی کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے ایس آئی آر کو ختم کرکے الیکشن کمشنروں کی تقرری کے عمل میں تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Followus: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
اپوزیشن نے ووٹر فہرست کی خصوصی جامع نظرثانی (ایس آئی آر) کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اسے بند کرنے، الیکشن کمشنروں کی تقرری کے عمل میں اصلاحات لانے اور انتخابات سے پہلے سرکاری اسکیموں کے بہانے ووٹروں میں پیسے تقسیم کرنے پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔