Dec ۰۷, ۲۰۲۲ ۰۶:۵۶ Asia/Tehran

مراکش نے فٹ بال ورلڈ کپ میں شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سابق چمپیئن اسپین کو پنالٹی کک پر 0-3 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ کوارٹرفائنل تک رسائی کی۔ مراکش کے سائقین نے ایک بار پھر فلسطینی پرچم لہرا کر اپنی خوشیاں منائیں جس سے اسرائیل کو کافی تشویش ہوگئی ہے۔

قطر کے ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مراکش کے کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی دکھائی جہاں ان کی حوصلہ افزائی کے لیے تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

غزہ میں مراکش کا میچ دیکھتے شائقین

 اسپین کی ٹیم نے گول کرنے کی بڑی کوششیں کیں لیکن مراکش کے زبردست دفاع نے ان کی ہر کوشش ناکام بنائی اور میچ مقررہ وقت تک بے نتیجہ رہا۔

اسپین کے کھلاڑیوں نے مقررہ وقت تک گول کرنے کے بڑے اچھے مواقع بنائے لیکن اس کو گول میں بدلنے میں ناکام رہے جبکہ مراکش کی ٹیم بھی پیچھے نہیں رہی۔

دونوں ٹیموں کے گول کیپرز نے بھی شان دار کھیل کا مظاہرہ کیا اور اور پنالٹی کک کے دوران بھی گول کیپرز کا کھیل بہترین رہا۔

ٹیگس