ایرانی فلم، "تیسری جنگ عظیم" بہترین فلم کے طور پر منتخب
May ۱۴, ۲۰۲۳ ۱۶:۴۶ Asia/Tehran
تیسری عالمی جنگ نام کی ایرانی فلم کو ویتنام فلم فیسٹیول میں دو ایوارڈوں سے نوازا گیا۔
سحر نیوز/ ایران: ویتنام کے دانانگ فلم فیسٹیول کی اختتامیہ تقریب کے دوران ایرانی ہدایتکار ہومن سیدی کی فلم تیسری جنگ عظیم کو جیوری ایوارڈ اور اس فلم کے مرکزی کردار محسن تنابندہ کو لیڈنگ ایکٹر کا ایوارڈ پیش کیا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ تیسری جنگ عظیم فلم اب تک چھتیس مختلف عالمی فلمی میلوں میں شامل ہوچکی ہے اور اٹھارہ فیسٹیولوں میں اسے مختلف انعامات سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ ہومن سیدی کی یہ فلم وینس، ٹوکیو، لاس اینجیلس، اسٹاکہوم، فرائیبرگ، استنبول اور برازیل کے فانتا سیپوآ اور بیلگراڈ میلوں میں بھی شامل ہوچکی ہے جہاں بہترین ہدایتکاری، اداکاری اور اسکرپٹ کے لئے متعدد ایوارڈ سے اسے نوازا جا چکا ہے۔