Jun ۰۸, ۲۰۲۳ ۱۸:۲۸ Asia/Tehran
  • ایرانی شارٹ فلم

ایران کی شارٹ فلم ریبوار کو بلغاریہ کے فلم فیسٹیول میں شامل کرلیا گیا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: اس شارٹ فلم کو "ان دی پیلس" فلم فیسٹیول کے بیسویں دور میں دکھایا جائے گا ۔

قابل ذکر ہے کہ بلغاریہ میں منعقد ہونے والے اس فلم فیسٹیول کو عالمی سطح کے معتبرترین فلمی میلوں میں قرار دیا جاتا ہے۔ 

ریبوار فلم کی ہدایتکاری فرگل مسروری راد نے کی ہے جبکہ اس کا اسکرپٹ بھی انہوں نے ہی لکھا ہے۔ ریبوار فلم اس سے قبل سوئیڈن کے مالمو بچوں کے فلم فیسٹیول، فرانس کے ویمن فلم فیسٹیول اور بچوں کے فلمی میلے اور دہوک فلم فیسٹیول میں شامل کی جا چکی ہے۔ 

ٹیگس