انتہائی خطرناک قاتل، امریکی جیل سے حیران کن انداز میں فرار (ویڈیو)
https://urdu.sahartv.ir/news/entertainment-i425354-انتہائی_خطرناک_قاتل_امریکی_جیل_سے_حیران_کن_انداز_میں_فرار_(ویڈیو)
امریکی ریاست پینسلوینیا کی جیل میں قید قتل کا سزا یافتہ مجرم فرار ہوگیا، اس کی دیوار پر چل کر فرار ہونے کی ویڈیو سامنے آگئی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۰۹, ۲۰۲۳ ۰۷:۳۲ Asia/Tehran

امریکی ریاست پینسلوینیا کی جیل میں قید قتل کا سزا یافتہ مجرم فرار ہوگیا، اس کی دیوار پر چل کر فرار ہونے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

سحرنیوز/دنیا: عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست، پینسلوینیا کی ایک جیل سے خطرناک قاتل کیکڑے کے انداز میں چلتے ہوئے جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، قاتل کی جیل سے فرار ہونے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جیل انتظامیہ کی جانب سے ڈیبورا برانڈو کے فرار ہونے پر یہ موقف سامنے آیا ہے کہ ماضی میں ایک قیدی نے اس طرح فرار ہونے کی کوشش کی تھی جس پر جیل انتظامیہ نے خاردار تاریں نصب کردی تھی لیکن یہ قیدی ان تاروں سے گزر کر فرا ر ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
فرار کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈنیلو اپنے ہاتھ ایک دیوار پر رکھتے ہیں اور اپنے پیر پیچھے والی دیوار پر رکھ کر اوپر کی جانب خود کو دھکیلتے ہیں۔چھت پر پہنچنے کے بعد ڈنیلو سیڑھی کے ذریعے جیل کے ایک ایسے حصے میں پہنچنے میں کامیاب ہوئے جہاں زیادہ سکیورٹی نہیں ہوتی۔