Jun ۱۰, ۲۰۲۴ ۰۷:۰۳ Asia/Tehran
  • ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان جیتی بازی ہار گیا، ہندوستان 120رنز کے دفاع میں کامیاب

ہندوستان کے جسپریت بمراہ کو 14 رنز کے عوض تین وکٹیں لینے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا میچ میں ساڑھ

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ہندوستان نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے دی۔

نیویارک میں کھیلا گیا میچ بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر ہندوستانی کپتان روہت شرما کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔

پاکستان کے خلاف ہندوستان کی بیٹنگ لائن بری طرح لڑکھڑا گئی اور پوری ٹیم 19 اوور میں 119 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ تاہم 120 رنز کے ہدف کے جواب میں قومی ٹیم مقررہ 20 اوور 7 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز بناسکی۔

ہندوستان کی اننگز:

پہلا اوور بغیر کسی نقصان کے 8 رنز پر مکمل ہوا تو بارش دوبارہ شروع ہونے پر میچ روک دیا گیا  اور کھلاڑی میدان سے باہر چلے گئے۔ بعد ازاں میچ شروع ہوا تو  ویرات کوہلی 4 رنز بناکر نسیم شاہ کی بال پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان کے خلاف بھارت کی پہلی وکٹ 12 رنز پر گری۔

ہندوستان کی دوسری وکٹ 19 رنز پر گری جب ہندوستانی کپتان روہت شرما شاہین آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان کےخلاف ہندوستان کی تیسری وکٹ 58 رنز پر گری جب اکثرپٹیل 20 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

ہندوستانی اوپنرز اپنی ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہیں کر سکے تھے

پاکستان کےخلاف ہندوستان کی چوتھی وکٹ 89 رنز پر گری۔ سوریا کمار یادیو 7 رنز بناکر حارث رؤف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

ہندوستان کی پانچویں وکٹ95 رنز پرگری جب شیوام ڈوبے 3 رنز بناکر نسیم شاہ کا تیسرا شکار بنے۔

ویرات کوہلی صرف چار رنز بنا سکے

پاکستان کےخلاف ہندوستان کی چھٹی اور ساتویں وکٹ 96 رنز پر گری جب محمد عامر کی مسلسل 2 گیندوں پر دو ہندوستانی بلے باز آؤٹ ہوئے۔ ریشبھ پنٹ 42 اور  رویندرا جڈیجا صفر پر محمد عامر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کےخلاف ہندوستان کی آٹھویں وکٹ 112 رنز پر گری جب ہاردک پانڈیا 7 رنز بناکر حارث رؤف کا شکار بنے۔ ہندوستان کی نویں وکٹ بھی 112 رنز پرگرگئی، جسپریت بمرا صفر پر حارث رؤف کا شکار بنے۔

ہندوستان کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ارشدیپ سنگھ تھے جو کہ 9 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں پہلی مرتبہ ہندوستانی ٹیم پاکستان کے خلاف آل آؤٹ ہوئی۔ اس کے علاوہ 119 آل آؤٹ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں پاکستان کے خلاف ہندوستان کا کم ترین اسکور بھی ہے۔

محمد عامر نے عمدہ سوئنگ باؤلنگ کی اور میچ میں دو اہم وکٹیں لیں

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ  نے 4 اوورز میں 21 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔

شاہین آفریدی نے4 اوورز میں 29 رنز کےعوض 1 وکٹ حاصل کی۔ حارث رؤف نے 3 اوور میں 21 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

محمد عامر نے 4 اوورز میں 23 رنز کے عوض 2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔ عماد وسیم نے 3 اوورز میں بغیر وکٹ کے 17 رنز  دیے۔ افتخار احمد نے ایک اوور کیا اور 7 رنز دیے۔

پاکستان کی اننگز:

ہندوستان کے خلاف پاکستان کی پہلی وکٹ 26 رنز پر گری جب کپتان بابراعظم 13 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان کی دوسری وکٹ 57 رنز پرگری، عثمان خان 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کی تیسری وکٹ 73 رنز پرگری، فخر زمان 13 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی چوتھی وکٹ 80 رنز پرگری جب سیٹ بلے باز محمد رضوان 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان آؤٹ ہونے والے پانچویں کھلاڑی شاداب خان تھے جو 88 کے مجموعی اسکور پر 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ہندوستان کےخلاف پاکستان کی چھٹی وکٹ 102 رنز پرگری، افتخار احمد 5 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کے ساتویں آؤٹ ہونے والےکھلاڑی عماد وسیم تھے جو کہ 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ نسیم شاہ 10 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

فخر زمان نے غیرضروری شاٹ کھیل کر اپنی وکٹ گنوائی

ہندوستان کے خلاف پاکستان کی چھٹی وکٹ 102 رنز پرگری، افتخار احمد 5 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کے ساتویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی عماد وسیم تھے جو کہ 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ نسیم شاہ 10 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

ہندوستان کی جانب سے جسپریت بمرا نے 3 وکٹیں حاصل کیں اور مین آف دی میچ ایوارڈ حاصل کیا۔

ان کے علاوہ ہاردک پانڈیا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ارشدیپ سنگھ اور اکثر پٹیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ٹاس کے بعد پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ میچ میں بہترین پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے، ماضی ماضی ہے آج کے میچ پر فوکس ہے، بھارت کے خلاف میچ کے لیے بہت حوصلہ ملتا ہے۔

پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی اور اعظم خان کی جگہ عماد وسیم کو شامل کیا گیا۔

 پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت بابراعظم کر رہے تھے، دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان،  عثمان خان، شاداب خان، فخرزمان ، افتخاراحمد، عماد  وسیم ، محمد عامر، نسیم شاہ شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل تھے۔

ہندوستان ٹیم کے کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ  اچھا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ بولرز دفاع کر سکیں، یہاں دو تین میچز کھیل چکے ہیں، اندازہ ہے یہاں کتنا اسکور ہونا چاہیے۔

ہندوستانی ٹیم کی کپتانی روہت شرما کر رہے تھے۔ دیگر کھلاڑیوں میں ویرات کوہلی، ریشبھ پنٹ، سوریاکماریادیو، شیوام ڈوبے، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، اکثرپٹیل، جسپریت بمرا، محمد سراج اور ارشدیپ سنگھ بھارتی ٹیم میں شامل تھے۔

 

 

ٹیگس