اشک و غم کا سیلاب ہے کربلا میں ۔ تصاویر
Sep ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۳:۰۵ Asia/Tehran
موسم عزا آتے ہی پروانے شمع عشق و محبت ’’حسین بن علی‘‘ (علیہما السلام) کے ارد گرد اکٹھا ہوئے۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ و الہ وسلم فرماتے ہیں:قتل اور شہادت حیسن (ع) کو لے کر مومنین کے دلوں میں ایسی حرارت پائی جاتی ہے جو کبھی ٹھنڈی نہیں ہو سکتی۔ اس حدیث کو عملی طور پر اگر محسوس کرنا ہو تو کربلا میں ہر سال بڑھتے ہوئے حسینی پروانوں کے ہجوم پر ایک نظر ڈالی جائے،خود بخود اس حدیث نبوی کی تفسیر سمجھ میں آجائے گی۔محرم کی آہٹ محسوس ہوتے ہی دنیا کے کونے کونے سے حسینی پروانے کربلا کی جانب پرواز کرتے ہیں اور اس موسم عزا میں اپنے آقا و مولا حسین (ع) کی عظمت و مظلومیت کو صحیح سے سمجھنے کے لئے حرمین اور بین الحرمین میں اکٹھا ہوتے ہیں۔