پاکستان نے رلا دیا حسینی زائرین کو! ۔ ویڈیو + تصاویر
پاکستانی بارڈر سیکورٹی فورس ’’لیویز‘‘ نے عراق جانے کے متمنی زائرین کو تنگ کر کے رکھ دیا! یہ ویڈیو ہمارے ساتھی نے موبائل کے ذریعہ اپنی لیپ ٹاپ اسکرین پر سے بنائی ہے!
ایران سے ملنے والی پاکستانی سرحد تافتان پر پاکستانی حکام اور بارڈر سیکیورٹی فورسز کی بد انتظامی، نااہلی اور شاید ممکنہ شیطنت کے نتیجہ میں ایران کے راستے عراق جانے کے خواہاں ہزاروں پاکستانی زائرین پھنس کر رہ گئے۔ جہاں وہ نہ تو سرحد پار کر کے ایران میں داخل ہو سکتے اور نہ پاکستان کی جانب سے انکے لئے سرحد پر بنیادی سہولیات فراہم ہوتی ہیں۔
رپورٹوں کے مطابق تافتان کی سرحد پر پہنچنے والے تیس ہزار میں پندرہ ہزار زائرین امیگریشن ضابطے مکمل ہونے کے بعد ایران میں داخل ہوگئے مگر باقی ہزاروں کی تعداد میں زوار تفتان بارڈر پر پھنس کر رہ گئے۔
بتایا جا رہا ہے کہ صورتحال اس قدر تشویشناک تھی کہ سات زائرین کی موت بھی ہو گئی اور لوگ کھانے پینے تک کو ترس گئے۔
صرف یہی نہیں بلکہ موصولہ رپورٹوں کے مطابق پاکستانی سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے علاقے میں پیدا ہونے والے ناگفتہ بہ حالات پر اعتراض کرنے والے زائرین کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا جس کے بعد بعض زخمیوں کو ایران منتقل کرنا پڑا۔
البتہ تسنیم نیوز نے خبر دی ہے کہ ایران اور پاکستان کے بعض عہدے داروں کے مابین ہونے والی ڈپلومیسی اور متعدد ملاقاتوں کے بعد پاکستان کے بارڈر سیکورٹی اہلکاروں نے کئی دن تک تافتان سرحد پر پھنسے ہزاروں بدحال زائرین کو گزشتہ جمعے کے روز سے ایران میں داخل ہونے کی اجازت دے دی ہے۔