سلام ہو عالم خلقت کی بہار پر!
Apr ۰۶, ۲۰۱۸ ۰۱:۵۰ Asia/Tehran
روز جمعہ کا ذکر:۱۰۰ مرتبہ محمد (ص) و آل محمد (ع) پر صلوات۔
سید ابن طاؤس نے حضرت امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے لئے ایک زیارت نقل کی ہے جس کا ایک فقرہ یہی ہے :’’السلام علي ربيع الأنام و نضرة الأيام‘‘
لفظ ’’ربیع‘‘ کے دو معنیٰ ہیں:
۱۔ موسم بہار
۲۔ موسم بہار میں ہونے والی بارش
لفظ ’’انام‘‘ میں صرف انسان ہی شامل نہیں ہوتا بلکہ اسکا مفہوم عام ہے اور جن و انس سے بڑھ کر نظام خلقت میں موجود تمام مخلوقات کو یہ لفظ اپنے اندر سمیٹے ہوئے ہے۔
اُس منقول زیارت شریفہ کے اس مذکورہ جملہ میں امام زمانہ (عج) کو ’’ربیع الانام‘‘ کہا گیا ہے۔یعنی سلام ہو اس پر جو تمام مخلوقات کائنات کی حیات نو اور انکی شادابی و تر و تازگی کا سبب ہے۔