Sep ۱۷, ۲۰۱۵ ۱۳:۴۵ Asia/Tehran
  • لیبیا میں دو ہندوستانی شہریوں کا اغوا
    لیبیا میں دو ہندوستانی شہریوں کا اغوا

لیبیا کےشہر سرت میں دو ہندوستانی شہریوں کو اغوا کرلیا گیا-

کویت کی سرکاری نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک مختصر بیان میں کہا ہے کہ لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں ہندوستانی سفارتکار کے ذریعے سے خبر ملی ہے کہ دو ہندوستانی شہریوں "براواش رنجن سامل" اور "راما مورتی کاسنم" کو لیبیا کے شہر سرت میں ابن سیناء کے علاقے میں ان کے دفتر سے اغوا کرلیا گیا ہے-

ہندوستان کی وزارت خارجہ کےترجمان نے کہا کہ ہندوستانی حکام، ان مغویوں کی فوری رہائی کے لئے اپنی بھرپور توانائیاں بروئے کار لائیں گے-

ٹیگس