Sep ۲۵, ۲۰۱۵ ۱۰:۰۹ Asia/Tehran
  • ایران کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کی ہندوستان اور افغانستان کی کوشش
    ایران کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کی ہندوستان اور افغانستان کی کوشش

کابل میں ہندوستان کے سفیر نے کہا ہے کہ ہندوستان اور افغانستان، نقل و حمل کے شعبے میں ایران کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق کابل میں ہندوستان کے سفیر امر سنہا نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران، کابل اور نئی دہلی کے درمیان تعاون کی توسیع سے متعلق سہ فریقی معاہدے سے وسطی ایشیا تک ہندوستان کی فوری دسترسی کی راہ ہموار ہوگی۔
انھوں نے کہا کہ ایران اور ہندوستان کے درمیان نقل و حمل کے شعبے میں تعاون سے ایران کی چابہار بندرگاہ میں ہندوستان کے دراز مدّت منصوبوں کو تیزی کے ساتھ آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔
امر سنہا نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران اور ہندوستان، مشترکہ طور پر چابہار بندرگاہ کی توسیع کے منصوبے پر عمل کر رہے ہیں، کہا کہ چابہار بندرگاہ میں افغان سرمایہ کاروں کے مقام کو بھی مد نظر رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ایران اور ہندوستان، چابہار بندرگاہ کی گنجائش کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ٹیگس