ہندوستان: بہار اسمبلی کے انتخابات
Oct ۱۲, ۲۰۱۵ ۱۹:۴۷ Asia/Tehran
ہندوستان کی مشرقی ریاست بہار کی اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کےلئے پیر کو ووٹ ڈالے گئے
بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پیر کو انچاس سیٹوں کے لئے ووٹ ڈالے گئے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پیرکوہوئے ووٹنگ میں ستاون فیصد رائے دہندگان نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا یوں بہار اسمبلی کے گذشتہ انتخابات کے مقابلے میں ساڑھے چھے فیصد زیادہ رائے دہندگان نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا- اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئےگئے تھے- پہلے مرحلے کےانتخابات میں مجموعی طور پر پانچ سو اٹھاسی امیدوار میدان میں تھے جن میں چون خواتین امیدواربھی شامل تھیں- پیر کو بہار کے جن دس اضلاع میں انتخابات ہوئے ان میں سمستی پور کھگڑیا، بھاگل پوراور نواد جیسے اضلاع شامل ہیں-