Oct ۲۸, ۲۰۱۵ ۲۰:۰۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان 35 کمانڈوز افغانستان روانہ کرے گا
    ہندوستان 35 کمانڈوز افغانستان روانہ کرے گا

ہندوستان اپنے سفارتی مراکز کی سیکورٹی میں اضافے کے لیے مزید 35 تربیت یافتہ کمانڈوز افغانستان روانہ کرے گا۔

نیوز ایجنسی تسنیم کے مطابق ہندوستانی پولیس کے ایک اعلی افسر کرشنا چودھری نے کہا ہے کہ پولیس کمانڈوز کی ایک 35 رکنی ٹیم جلد کابل روانہ کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد کابل کے ہندوستانی سفارت خانے اور چار دیگر شہروں میں قائم قونصل خانوں کی سیکورٹی میں اضافہ کرنا ہے۔


قندھار، ہرات، مزار شریف اور جلال آباد،افغانستان کے ایسے چار شہر ہیں جہاں ہندوستان نے اپنے قونصل خانے قائم کر رکھے ہیں۔ کرشنا چودھری نے کہا کہ ہندوستان کے محکمہ انٹیلی جینس اور وزارت خارجہ دونوں نے پولیس کمانڈوز افغانستان بھیجنے کی منظوری دے دی ہے۔


قابل ذکر ہے کہ مختلف ہندوستانی مراکز اور منصوبوں کی حفاظت کی غرض سے 300 ہندوستانی کمانڈوز اس وقت بھی افغانستان میں موجود ہیں۔


سن 2008 میں کابل میں ہندوستانی سفارت خانے پر دہشت گردوں کے حملے میں 50 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ جبکہ گزشتہ سال ہرات میں ہندوستان کے قونصل خانے پر بھی دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا۔

ٹیگس