امریکی عوام مشرق وسطیٰ میں ایک اور جنگ کے خواہاں نہیں ہیں: امریکی سینیٹر گیلی برینڈ
ایک امریکی سینیٹر کرسچین گیلی برینڈ نے کہا ہے کہ امریکی عوام مشرق وسطیٰ میں ایک اور جنگ کے خواہاں نہیں ہیں۔
سحرنیوز/دنیا: امریکی سینیٹ میں نیویارک ریاست کی نمائندگی کرنے والے رکن کرسچین گیلی برینڈ نے کہا کہ امریکی عوام ختم نہ ہونے والی جنگوں سے تنگ آ چکے ہیں، ایسی جنگیں جو فوجیوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالتی ہیں اور ساتھ ساتھ ملک کے اندر لوگوں پر افتصادی دباؤں میں بھی اضافہ کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایسی حالت میں ایران کے ساتھ ایک نئی جنگ چھیڑ دی ہے کہ ابھی تک اس اقدام کے بارے میں کوئی معقول وجہ یا اس سے متعلق طویل المیعاد اہداف نہیں بتائے گئے ہیں۔
امریکی سینیٹر نے کہا کہ ایسی حالت میں کہ امریکی عوام مہنگائی کی مار جھیل رہے ہیں، ایک نئی جنگ کے لیے اربوں ڈالرخرچ کرنا ایک غلط فیصلہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس جنگ میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت ایک بہت سنگین مسئلہ ہے جس کے بارے میں لاتعلقی اختیار نہیں کرنی چاہئے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
اس سنیٹر نے مزید کہا کہ امریکی عوام ایک نئی جنگ کے بجائے مہنگائی میں کمی اور داخلی مشکلات پر توجہ مرکوز کیے جانے کے خواہاں ہیں۔