Nov ۰۹, ۲۰۱۵ ۱۵:۴۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان: اگنی چار میزائل کا کامیاب تجربہ
    ہندوستان: اگنی چار میزائل کا کامیاب تجربہ

ہندوستان نے اگنی چار بیلیسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

اگنی چار سے موسوم اس بیلیسٹک میزائل کا پیر کو مشرقی ریاست اڑیسہ کے ساحلوں پر تجربہ کیا گیا- ہندوستانی حکام کا کہنا ہے کہ تین ہزار پانچ سو کلومیٹرکا طویل فاصلہ طے کرنے کے بعد یہ میزائل خلیج بنگال میں اپنے نشانے پر جاکر لگا -

زمین سے زمین پر مار کرنے والا اگنی چار بیلسٹیک میزائل ایک ٹن وزنی وارہیڈ چار ہزار کلومیٹر تک لے جانے کی صلاحیت رکھتاہے- یہ میزائل جدید ترین لیزری آلات سے لیس ہے جن کے ذریعے میزائل کو حملے کے وقت پوری دقت کے ساتھ کنٹرول کیا جا سکتا ہے اور نشانے پر لگنے کی اس کی صلاحیت کو بڑھایا سکتا ہے-

واضح رہے کہ ہفتے کو بھی ہندوستانی فوج نے راجستھان کے علاقے پوکھرن میں براہموس کروز میزائل کا تجربہ کیا تھا-

ٹیگس