Nov ۲۱, ۲۰۱۵ ۱۶:۲۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں سرمایہ کاری کی جائے، وزیر اعظم نریندر مودی کی اپیل
    ہندوستان میں سرمایہ کاری کی جائے، وزیر اعظم نریندر مودی کی اپیل

ہندوستان کے وزیراعظم نے آسیان کے رکن ملکوں سے اپنے ملک میں سرمایہ کاری کی اپیل کی ہے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے یہ اپیل ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالامپور میں آسیان کے ستائیسویں سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کی۔

انہوں نے آسیان کے سربراہوں پر زور دیا کہ وہ ہندوستان کا دورہ کرکے ان کے ملک میں آنے والی تبدیلیوں کا قریب سے مشاہدہ کریں۔

نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان میں آسیان کے رکن ملکوں کے لئے سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان، ایشیائی معیشت میں نئی جان ڈالے جانے کا خواہاں ہے۔ ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت نے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کے حصول کے لئے انفراسٹریکچر اور مالیاتی اصلاحات کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا ہے جس میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے حقوق کے تحفظ کی غرض سے خاطر خواہ اقدامات کئے گئے ہیں۔




ٹیگس