Nov ۲۲, ۲۰۱۵ ۱۷:۵۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان: سپرسانک انٹر سیپریٹر میزائیل کا تجربہ
    ہندوستان: سپرسانک انٹر سیپریٹر میزائیل کا تجربہ

ہندوستان نے سپرسانک انٹر سیپریٹر میزائیل کا تجربہ کیا ہے۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق سپرسانک انٹر سیپریٹر میزائیل کا یہ تجربہ، ریاست اڑیسہ میں کیا گیا۔ یہ میزائل کسی بھی بیلسٹک میزائل کو فضا میں تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ میزائل نیوی گیشن سسٹم، جدید کمپیوٹر اور ایک الیکٹرو مکینیکل ایکٹیویٹر سے لیس ہے۔ نئی دہلی میں دفاعی ذرائع نے بتایا ہے کہ ساڑھے سات میٹر طویل یہ میزائیل، فضا میں بیلسٹک میزائیل کا تعاقب کر کے اس کو بتاہ کر سکتا ہے۔

ٹیگس