Nov ۲۵, ۲۰۱۵ ۱۹:۳۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں جھڑپ، چار افراد ہلاک
    ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں جھڑپ، چار افراد ہلاک

ہندوستان کے زیر انتطام کشمیر میں فوج اور مسلح افراد کے درمیان ایک جھڑپ میں کم سے کم چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ہندوستانی فوجی ذرائع نے بدھ کے روز بتایا ہے کہ جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب بھاری ہتھیاروں سے لیس مسلح افراد کے ایک گروپ نے ہندوستان کے زیر انتطام کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر سے ایک سو چالیس کلو میٹر کے فاصلے پر واقع علاقے تنگ درہ میں ایک فوجی کیمپ پر حملہ کردیا۔ مذکورہ فوجی کیمپ کشمیر کی متنازعہ وادی کو ہمسایہ ملکوں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دو حصوں میں تقسیم کرنے والی لائن آف کنٹرول کے قریب واقع ہے۔

سری نگر میں ہندوستانی فوج کے ترجمان این این جوشی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ہندوستانی فوج نے تین حملہ آوروں کو ہلاک کردیا ہے۔ جھڑپ میں ایک اور شخص بھی مارا گیا ہے جس کے بارے میں ہندوستانی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ فوجی کیمپ میں کام کرتا تھا۔ این این جوشی نے مزید کہا کہ جھڑپ کے دوران ایک ہندوستانی فوجی زخمی بھی ہوا ہے۔ گزشتہ ہفتے اسی علاقے میں ہونے والی ایک جھڑپ کے دوران ہندوستانی فوج کا ایک کرنل ہلاک اور دو اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

ٹیگس