پاکستان کے زیر کنٹرول کشمیر، پاکستان کا حصہ ہے: فاروق عبداللہ
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے سابق وزیر اعلی فاروق عبد اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے زیر کنٹرول کشمیر پاکستان کا حصہ ہے -
ہندوستان کے زیر کنٹرول کشمیر کے سابق وزیر اعلی اور سابق مرکزی وزیر فاروق عبداللہ نے کہا کہ پاکستان کے زیر کنٹرول کشمیر، پاکستان کا حصہ ہے - ہندوستان کے سابق مرکزی وزیر فاروق عبداللہ نے جمعہ کو جموں میں کہا کہ پاکستان کے زیر کنٹرول کشمیر پاکستان میں ہے اور رہے گا اور جمو و کشمیر ہندوستان میں ہے اور رہے گا اور ہمیں اس بات کو سمجھنا ہوگا -
فاروق عبد اللہ نے کہا کہ میں یہ بات کئی برسوں سے کہہ رہا ہوں کہ پاکستان کے زیر کنٹرول کشمیر ہندوستان کا حصہ ہے لیکن آپ نے کیا کر لیا، کیا آپ نے اسے ہندوستان کے حصے کی شکل میں لے لیا- انھوں نے یہ بھی کہا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہے اس سے صرف لوگوں کی جان جاتی ہے، گفتگو ہی واحد آپشن ہے- فاروق عبد اللہ کے اس بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ اور سابق داخلہ سیکریٹری آر کے سنگھ نے کہا کہ یہ عبث بیان ہے اور پاکستان نے کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے-