Dec ۰۷, ۲۰۱۵ ۱۲:۳۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان، پاکستان اورافغانستان میں زلزلے کے جھٹکے
    ہندوستان، پاکستان اورافغانستان میں زلزلے کے جھٹکے

تاجیکستان سمیت ہندوستان، پاکستان اور افغانستان میں پیر کو دوپہر کے بعد زلزلے کے تیز جھٹکے محسوس کئے گئے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق، دہلی اور این سی آر میں زلزلے کے تیز جھٹکے لگے۔

معلومات کے مطابق، جموں و کشمیر، سرینگر، پنجاب، اتر پردیش میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے- وہیں، افغانستان اور پاکستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے. زلزلے کی شدت 7.2 ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کا مرکز تاجکستان بتایا جا رہا ہے.

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد، لاہور، سوات، مالا کنڈ اور بلوچستان کے مختلف حصوں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ لوگ خوف کے مارے اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر آ گئے۔

ٹیگس