پاکستان کی سرحد کے قریب ہندوستان کی فضائیہ کے ایک ٹھکانے پر حملہ
Jan ۰۲, ۲۰۱۶ ۰۸:۱۳ Asia/Tehran
مسلح افراد کے ایک گروہ نے پاکستان کی سرحد کے قریب واقع ہندوستان کی فضائیہ کے ایک ٹھکانے پر حملہ کر دیا۔
بعض ذرائع کے حوالے سے موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہندوستان کی ریاست پنجاب کے علاقے پٹھان کوٹ کے پولیس سربراہ وجے کمار پرتاب سنگھ نے کہا ہے کہ ہفتے کی صبح ایک مسلح گروہ نے اس علاقے میں واقع ہندوستان کی فضائیہ کے ٹھکانے کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا ۔
انھوں نے کہا کہ اس حملے کے بعد ہندوستان کی سیکورٹی فورس اور مسلح افراد کے درمیان شدید جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ بتایا جاتا ہے کہ جھڑپوں کے دوران دو مسلح افراد کو ہلاک کردیا گیا۔
واضح رہے کہ پٹھان کوٹ نامی علاقہ، ہندوستان اور پاکستان کی سرحد کے قریب، اس ہائی وے پر واقع ہے جو جموں و کشمیر کو ہندوستان کے دیگر علاقوں سے ملاتا ہے۔