Jan ۱۱, ۲۰۱۶ ۱۹:۱۷ Asia/Tehran
  • پاک ہند مذاکرات کے بارے میں ہندوستانی وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ کی ملاقات

ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج اور وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے پاک ہند مذاکرات کے بارے میں ایک دوسرے سے ملاقات کی ہے۔

ہندوستانی ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ سشما سوراج اور وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے درمیان ملاقات میں پٹھان کوٹ حملہ کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل اور پاک ہند امن مذاکرات کے مستقبل سے متعلق غور کیا گیا ہے۔

طے شدہ پروگرام کے مطابق پاکستان اور ہندوستان کے خارجہ سیکریٹریوں کے درمیان مذاکرات پندرہ جنوری کو اسلام آباد میں متوقع ہیں۔ تاہم پٹھان کوٹ ایئر بیس پر حملے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان مذاکراتی عمل کے بارے میں خدشات کا بھی اظہار کیا جا رہا ہے ۔

ہندوستان نے پٹھان کوٹ ایئر بیس پر حملے کا الزام جیش محمد نامی گروہ پر عائد کرتے ہوئے پاکستان سے تعاون کی درخواست کی تھی۔ واقعے کے بعد پاکستانی وزیراعظم نے اپنے ہندوستانی ہم منصب سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے اپنے ملک کی جانب سے تحقیقات اور تعاون کا یقین دلایا تھا۔

ٹیگس