Jan ۲۱, ۲۰۱۶ ۲۱:۰۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان: شدید سردی کے باعث سات افراد ہلاک ہوگئے

ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں شدید سردی کے باعث سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق دہلی میں شدید سردی کی لہر جاری ہے اور اب تک کم سے کم سات افراد شدید سردی کے باعث ہلاک ہوچکے ہیں۔

دہلی میں جمعرات کو کم سے کم درجہ حرارت چھے اعشاریہ نو ڈگری سیلسیئس ریکارڈ کیا گیا جو رواں موسم سرما کے اوسط درجہ حرارت سے ایک ڈگری کم ہے۔

بدھ کو دہلی میں اس موسم کا سب سے ٹھنڈا دن درج کیا گیا تھا۔

دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں سردی کے ساتھ ساتھ شدید کہرا بھی ہے جس کی وجہ سے چالیس ریل گاڑیاں منسوخ کردی گئیں جبکہ دہلی سے اٹھارہ دیگر ریل گاڑیاں تاخیر سے چلیں۔

 

ٹیگس