داعش یوم جمہوریہ کی تقریبات میں وزیراعظم نریندر مودی پر بچوں سے خود کش حملہ کروا سکتا ہے: ہندوستان کا قومی تحقیقاتی ادارہ این آئی اے
Jan ۲۴, ۲۰۱۶ ۱۸:۲۱ Asia/Tehran
ہندوستان کے قومی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے کہا ہےکہ دہشت گرد گروہ داعش یوم جمہوریہ کی تقریبات میں وزیراعظم نریندر مودی پر بچوں سے خود کش حملہ کروا سکتا ہے -
ہندوستان کے قومی تحقیقاتی ادارے نے اتوار کو اعلان کیا کہ گذشتہ برس چھبیس جنوری کی تقریبات کے موقع پر بچوں کو دیکھ کر نریندر مودی کےسیکورٹی حلقے سے اچانک باہر نکل آنے کے اقدام پر داعش کے عناصر کی خاص نظر ہے اور آئندہ اس قسم کے موقع سے فائدہ اٹھا کر وہ بچوں کے ذریعے ان پر حملہ کرا سکتے ہیں۔
این آئی اے کا کہناہےکہ وزیراعظم نریندر مودی پر بچوں کے ذریعے حملے کے منصوبے کی موثق خبر ملی ہے - خبروں میں بتایا گیا ہے کہ این آئی اے کی ان اطلاعات کے پیش نظر نریندر مودی کی سیکورٹی سخت کردی گئی ہے اور ان کے محافظوں سے کہا گیا ہے کہ وہ وزیراعظم کو سیکورٹی حصار سے باہر نہ نکلنےدیں۔