Jan ۳۱, ۲۰۱۶ ۰۹:۴۴ Asia/Tehran
  • ایران اس وقت ہندوستان کو روزانہ دولاکھ ساٹھ ہزار بیرل خام تیل برآمد کرتا ہے-
    ایران اس وقت ہندوستان کو روزانہ دولاکھ ساٹھ ہزار بیرل خام تیل برآمد کرتا ہے-

ہندوستان کی ایسّار تیل کمپنی نے ایران سے خام تیل کی درآمدات بڑھا دی ہیں-

ہندوستان کی تیل کمپنی ایسّار نے نومبر کے مقابلے میں دسمبر کے مہینے میں ایران سے خام تیل کی درآمدات میں چھیانوے فیصد اضافہ کیا ہے- ایران کے خلاف پابندیاں ختم ہونے کے بعد، ہندوستان کی تیل کمپنیوں اور ریفائنریوں نے کہا تھا کہ پابندیاں ہٹنے کے بعد ایران سے خام تیل کی درآمدات کے لئے مناسب حالات پیدا ہو گئے ہیں-

ایسّار تیل کمپنی کے سربراہ ایل کے گپتا نے گذشتہ ہفتے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ہندوستان اور ایران کے تعلقات بہت پرانے اور قریبی ہیں اور پابندیاں ہٹنے کے بعد ہندوستان، ایران کے ساتھ اپنے تعلقات میں اضافہ کرے گا-

رپورٹ کے مطابق ایران اس وقت ہندوستان کو روزانہ دولاکھ ساٹھ ہزار بیرل خام تیل برآمد کرتا ہے-

ٹیگس