Apr ۰۷, ۲۰۱۶ ۱۹:۳۱ Asia/Tehran
  • ملک میں اصلاحات کے عمل میں رکاوٹیں کھڑی نہ کی جائیں، ہندوستان کے وزیر خزانہ

ہندوستان کے وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ اقتصادی اصلاحات کے نفاذ کو جماعتی سیاست سے اوپر رکھنے کی ضرورت ہے۔

ہندوستان کے وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے اشیا اور سروس ٹیکس جی ایس ٹی کی، کانگریس کی جانب سے کی جانے والی مخالفت کے پیش نظر کہا کہ ہم سیاسی جماعتوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اقتصادی اصلاحات جیسے مسائل پر قومی سطح پر متفقہ رائے قائم کریں اور ان کو جماعتی سیاست سے اوپر رکھیں۔

ہندوستانی وزیر خزانہ نے کہا کہ جی ایس ٹی سے متعلق آئینی ترمیمی بل کانگریس کی قیادت والے اتحاد یوپی اے نے ہی پیش کیا تھا لیکن اب کانگریس نے اس سے منہ موڑ لیا اور اس بل کی مخالفت کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس اور اس کی اتحادی جماعتوں کی مخالفت کی وجہ سے این ڈی اے کی حکومت کے لئے مشکل صورت حال پیدا ہو گئی ہے۔ ہندوستانی وزیر خزانہ نے اقتصادی اصلاحات پر مثبت بحث کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ یو پی اے حکومت میں وزیر خزانہ کے طور پر جی ایس ٹی بل کو تیار کرنے والے پی چدمبرم عیش وآرام کی اشیا کو جی ایس ٹی سے باہر رکھنے کی کس طرح وکالت کر رہے ہیں۔

ٹیگس