Apr ۲۵, ۲۰۱۶ ۰۷:۴۸ Asia/Tehran
  • ہندوستانی کسان اپنے مویشی انتہائی کم قیمت پر بیچ کر شہروں کا رخ کر رہے ہیں۔
    ہندوستانی کسان اپنے مویشی انتہائی کم قیمت پر بیچ کر شہروں کا رخ کر رہے ہیں۔

ہندوستان میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے اور اس ملک کی تین ریاستوں کے لوگ دوسرے علاقوں کی طرف مہاجرت کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ہندوستان کے دس بڑے دریاؤں میں پانی پچاس فیصد کم ہو گیا ہے اور چار دریا اور اکہتر ڈیم بھی سوکھ گئے ہیں۔ ہندوستانی اور بین الاقوامی ماہرین کے مطابق ہندوستان میں پانی کا بحران دو ہزار بیس تک جاری رہے گا اور ہندوستان پینے کا پانی باہر سے برآمد کرے گا۔

پانی کی بین الاقوامی کمپنیوں نے ہندوستان میں پانی کے بحران کے بارے میں ماہرین کے انتباہ کے بعد پانی کی فروخت کے لیے منصوبہ بندی کی ہے۔ دوسری جانب ہندوستانی حکومت نے دریائے گنگا کا پانی صاف کرنے کے لیے جرمنی کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ ہندوستانی کسان اپنے مویشی انتہائی کم قیمت پر بیچ کر شہروں کا رخ کر رہے ہیں۔

ٹیگس