کانگریس پارٹی کا مرکزی حکومت پر الزام
ہندوستان میں حزب اختلاف کی جماعت کانگریس پارٹی نے دو ہندوستانی ماہیگیروں کے قتل کے ملزم اطالوی بحریہ کے جوانوں کے معاملے میں مرکزی حکومت کی جانب سے صحیح پیروی نہ کرنے کا الزام لگایا ہے-
کانگریس پارٹی کے ترجمان جوتر آدتیہ سندھیا نے نئی دہلی میں پریس کانفرنس میں دو ہندوستانی ماہیگیروں کے قتل کے معاملے میں مرکزی حکومت پر الزام لگایا ہےکہ اس نے کیرالہ حکومت کا ساتھ نہیں دیا اور بین الاقوامی ٹریبونل میں اس کی ٹھیک سے پیروی نہیں کی-
کانگریس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اٹلی کی حکومت اس معاملے کو ہیگ کی بین الاقوامی عدالت میں لے گئی تھی اورعدالت نے بھی ایک اطالوی ملزم سالواتورے گرنے کے حق میں فیصلہ سنایا ہے -
کانگریس پارٹی کے ترجمان نے کہا کہ اس معاملے میں ہمارے موقف کی کمزور طریقے سے پیروی کی گئی اور معاملے کو مناسب طریقے سے نہیں رکھا گیا جس کی وجہ سے مقتولین کے خاندان کو انصاف نہیں مل سکا -
واضح رہے کہ دوہزار بارہ میں ہندوستانی ریاست کیرالہ کے ساحل کے قریب اطالوی بحریہ کے دو جوانوں نے ہندوستانی ماہیگیروں پر فائرنگ کرکے ان میں سے دوماہیگیروں کو ہلاک کردیا تھا -