پاکستان کے بڑھتے ہوئے جوہری ہتھیاروں پر ہندوستان کی تشویش
ہندوستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے پاکستان کے بڑھتے ہوئے جوہری ہتھیاروں کو عالمی برادری کے لئے باعث تشویش قرار دیا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے جمعے کے روز کہا کہ پاکستان کے بڑھتے ہوئے جوہری ہتھیار، علاقائی و عالمی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں۔ اس سے قبل اسلام آباد نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان کے جوہری ہتھیار ہندوستان کے مقابلے میں صرف دفاعی نوعیت کے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکہ نے دو ہزار پندرہ میں ایک رپورٹ میں اعلان کیا تھا کہ پاکستان کے پاس ساڑھے تین سو جوہری ہتھیار موجود ہیں۔ بعض ذرائع کے مطابق ہندوستان نے پاکستان کی بڑھتی ہوئی ایٹمی توانائی کے ردعمل میں اپنے کچھ ایٹمی ہتھیار پاکستان کی سرحدوں کے قریب منقتل کر دیئے ہیں۔
اسرائیل، ہندوستان، پاکستان اور شمالی کوریا ایٹمی ہتھیاروں کے حامل ایسے ممالک ہیں کہ جنھوں نے این پی ٹی معاہدے پر دستخط نہیں کئے ہیں۔