May ۲۳, ۲۰۱۶ ۲۱:۲۹ Asia/Tehran
  • ہندوستانی شہریوں کے لیبیا کے سفر پر پابندی

حکومت ہندوستان نے اپنے شہریوں کو لیبیا کا سفر کرنے سے روک دیا ہے۔

ہندوستان کی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق لیبیا میں پائے جانے والے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ہندوستانی شہریوں کے لیبیا جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ لیبیا کے ایک سابق وزیر کے مارے جانے کی خبروں اور حکومت اور داعش کے دہشت گردوں کے درمیان جنگ جاری رہنے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

لیبیا میں پچھلے کئی ماہ سے تشدد اور جھڑپوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

ہندوستان نے سن دوہزار گیارہ میں تقریبا پندرہ ہزار ہندوستانی شہریوں کو لیبیا سے نکال لیا تھا۔

ٹیگس