ہندوستانی ماہیگیروں کے قتل کے ملزم کو اٹلی جانے کی اجازت
May ۲۶, ۲۰۱۶ ۲۱:۰۰ Asia/Tehran
ہندوستانی سپریم کورٹ نےکیرالا کےساحل پر ہندوستانی ماہیگیروں پرحملے کےملزم اطالوی میرین جیرون کو اٹلی جانےکی اجازت دے دی ہے
نئی دہلی سے موصولہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے دوہندوستانی ماہیگیروں کی ہلاکت کے ایک ملزم اطالوی میرین سالواتورجیرون کو اپنے وطن اٹلی جانے کی اجازت دے دی ہے -
ہندوستانی سپریم کورٹ کے جج جسٹس ڈی وائی جندرچوڈ اور جسٹس پرفل سی پنتھ کی بنچ نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ ہم نے جیرون کی درخواست منطور کرلی ہے - دوسری جانب ریاست کیرالا کے وزیراعلی پی وجین نے اس پورے معاملے پر اعتراض کیا ہے -
ان کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت نےاس معاملے میں جو موقف اختیار کیا ہے وہ ناقابل قبول ہے - اطالوی میرین نئی دہلی میں اٹلی کے سفارتخانےمیں مقیم ہے -