May ۲۸, ۲۰۱۶ ۱۶:۰۹ Asia/Tehran
  • ایران اور ہندوستان کی مشترکہ بحری مشقیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے ایک اعلی کمانڈر نے بتایا ہے کہ بحرہند کے شمال میں ایران اور ہندوستان کی مشترکہ بحری فوجی مشقیں ختم ہوگئی ہیں

ایران کی بحریہ کے ایک اعلی کمانڈر ریئر ایڈمرل حسین آزاد نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور ہندوستان کی مشترکہ بحری فوجی مشقیں بحری اطلاعات و معلومات اور تجربات کے تبادلے کی غرض سے ہفتے کی صبح آبنائے ہرمز سے شروع ہوئيں اور شمالی بحر ہند کے ایک حصے تک جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہوگئیں -

ایرانی بحریہ کے ریئرایڈمرل نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ نے جماران ڈسٹرائر کی زیر کمان البرزڈسٹرائر، تنب بحری بیڑے اور دوہیلی کاپٹروں کے ساتھ ہندوستان کی بحریہ کے ساتھ مشترکہ مشق کا پروگرام ترتیب دیا تھا -

ہندوستانی بحری بیڑے کے سربراہ آمول ایم سابینس نے بھی کہا کہ گنگا اور تریکنڈ ڈسٹرائر نے ایک ہیلی کاپٹر کے ہمراہ ایران کی بحریہ کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لیا - ہندوستان کا بحری بیڑا مذکورہ مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لینے کے لئے گذشتہ منگل کو ہی ایران کی بندرگاہ بندرعباس پر لنگر انداز ہو گیا تھا -

ٹیگس