Jun ۰۷, ۲۰۱۶ ۱۶:۵۹ Asia/Tehran
  • ہریانہ میں بس میں دھماکا ، پندرہ زخمی

ہندوستان کی شمالی ریاست ہریانہ میں ایک مہینے میں تیسری بار دھماکہ ہوا ہے

چندی گڑھ سے موصولہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ ریاست کے فتیح آباد ضلع میں ایک پرائیویٹ بس میں جو بھونا جارہی تھی دھماکہ ہوا جس میں پندرہ افراد زخمی ہوگئے - اس سے پہلے بھی پچھلے مہینے ہریانہ میں دو الگ الگ مقامات پر دھماکے ہوئے تھے ایک دھماکہ پانی پت میں لوکل ٹرین اور دوسرا کروچھیتر میں ایک روڈ ویز کی بس میں ہوا تھا -

منگل کو ہونے والے دھماکے کی تحقیقات کے لئے پولیس کی ٹیم جائے واقعہ پر پہنچ گئی ہے - ابھی دھماکے کی نوعیت کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا ہے- پولیس کو ابھی تک ان تینوں دھماکوں کے بارے میں کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے -

منگل کو پرائیویٹ بس میں ہونے والےدھماکے کے بارے میں مسافروں کا کہنا ہے کہ ایک مشتبہ نوجوان بس میں سوار ہوا اور پھر وہ تھوڑی دیر بعد بس سے اتر گیا - یہ تازہ ترین دھماکہ ایک ایسے وقت ہوا ہے جب ریاست ہریانہ کے پندرہ اضلاع میں جاٹ برادری نے ریزرویشن کے مطالبے کو لے کر اپنا احتجاج دوبارہ شروع کر دیا ہے

 

ٹیگس