ہندوستان: شمالی کوریا کے ساتھ یونیورسٹی رابطے کی تردید
Jun ۲۵, ۲۰۱۶ ۱۱:۱۷ Asia/Tehran
ہندوستان نے شمالی کوریا کے ساتھ اپنے ملک کے یونیورسٹی رابطے کی تردید کی ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں شمالی کوریا کےساتھ اپنے ملک کی یونیورسٹی رابطے کے بارے میں پیش کی جانے والی رپورٹ کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا۔
اقوام متحدہ کی ایک کونسل نے ایک رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ شمالی کوریا کے دانشوروں نے ہندوستان میں تربیتی دوروں میں شرکت کی ہے۔
اس سے قبل الجزیرہ ٹی وی چینل سے ایک رپورٹ جاری کی گئی جس میں بتایا گیا کہ ہندوستان کے شہر دہرادون میں واقع ٹیکنالوجی اور خلائی تحقیقات کے تربیتی مرکز میں شمالی کوریا کے دانشوروں نے تربیت حاصل کی ہے۔
ہندوستان کے شہر دہرادون میں یہ تربیتی مرکز، انّیس سو پچانوے میں قائم ہوا ہے جہاں مختلف ملکوں کے دانشوروں نے تربیتی دورے کئے ہیں۔