Jun ۲۷, ۲۰۱۶ ۱۵:۴۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان کو ایم ٹی سی آر میں مکمل رکنیت مل گئی

ہندوستان کو میزائل ٹیکنالوجی کنٹرول رجیم، ایم ٹی سی آر میں مکمل رکینت مل گئی ہے۔

ہندوستان کی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق پیرس میں قائم ایم ٹی سی آر کے ہیڈ کوارٹر نے ہندوستان کی مکمل رکینت کے فیصلے سے نئی دھلی میں فرانس ، لگسمبرگ اور ہالینڈ کے سفارت خانوں کو آگاہ کردیا ہے۔ اس بیان میں، ہندوستانی وزارت خارجہ کی جانب سے ایم ٹی سی آر کے سیکریٹریز کی حثیت سے فرانس اور لگسمبرگ کے سفیروں کی کوششوں کی تعریف کی گئی ہے۔

ہندوستان کے سیکریٹری خارجہ ایس جے شنکر نے ایم ٹی سی آر میں ہندوستان کی رکنیت کی دستاویز پر دستخط کردیئے ہیں۔اس معاہدے پر دستخط کے بعد ہندوستان جدید ترین میزائل ٹیکنالوجی بھی خرید سکے گا۔

قابل ذکر ہے کہ میزائل ٹیکنالوجی کنٹرول رجیم کا مقصد ڈرون طیاروں اور ایسے تمام میزائل سسٹموں کی تیاری کو محدود کرنا ہے جو پانچ سو کلوگرام تک وارہیڈ لے جانے کی توانائی رکھتے ہیں۔

ایم ٹی سی آر کی ممبر شپ کے ضوابط کے تحت ہندوستان کو زیادہ سے زیادہ میزائل رینج تین سو کلومیٹر کرنا ہوگی۔

ٹیگس