Jun ۳۰, ۲۰۱۶ ۱۰:۰۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے لیے خاص چیزوں کی براہ راست اور بالواسطہ برآمدات آزاد ہیں اور یہ انجام دی جا سکتی ہیں۔
    ہندوستان حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے لیے خاص چیزوں کی براہ راست اور بالواسطہ برآمدات آزاد ہیں اور یہ انجام دی جا سکتی ہیں۔

ہندوستانی حکومت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے پیش نظر ایران کو اشیا برآمد کرنے پر عائد تمام پابندیاں ختم کر دی ہیں۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی حکومت نے بدھ کے روز ایک بیان جاری کیا ہے جس میں اعلان کیا گیا ہے کہ ایران کے لیے اشیا کی برآمد پر عائد تمام پابندیاں سلامتی کونسل کی قرارداد کے مطابق ختم کر دی گئی ہیں اور اب ہندوستان سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کے مطابق ایران کے ساتھ لین دین کرے گا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے قرارداد 2231، ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ایٹمی معاہدہ ہونے کے بعد جولائی دو ہزار پندرہ میں منظور کی تھی جس پر رواں سال جنوری کے مہینے سے عمل درآمد شروع ہو گیا ہے۔

اس قرارداد کے مطابق ایران کے ایٹمی پروگرام سے متعلق تمام مالی پابندیاں ختم ہو گئی ہیں۔

ہندوستان حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے لیے خاص چیزوں کی براہ راست اور بالواسطہ برآمدات آزاد ہیں اور یہ انجام دی جا سکتی ہیں۔

ہندوستان ایران کے تیل کا دوسرا سب سے بڑا خریدار ہے۔

ٹیگس