Jul ۲۱, ۲۰۱۶ ۱۸:۰۵ Asia/Tehran
  •  ہندوستان این پی ٹی پر دستخط نہیں کرے گا،سشما سوراج

ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدے این پی ٹی پر دستخط نہیں کرے گا۔

ہندوستانی وزیرخارجہ سشما سوراج  کا کہنا تھا کہ نیوکلیرسپلائرز گروپ میں شمولیت کے لیے این پی ٹی پر دستخط کی شرط کو غیر منصفانہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ این ایس جی کے  بہت سے رکن ممالک تاحال این پی ٹی معاہدے میں شامل نہیں ہوئے ہیں اور وہ اس شرط کو باضابطہ طور پر تسلیم بھی نہیں کرتے ہیں۔

انہوں نے این ایس جی میں چین کی جانب سے ہندوستان کی رکنیت کی مخالفت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چین کے ساتھ اختلافات دور کرنے کی مسلسل کوشش کر رہے ہیں اور ضروری نہیں کہ چین ہمیشہ این ایس جی میں ہندوستان کی شمولیت کی مخالفت کرے گا۔

چین کو این ایس جی میں ہندوستان کی رکینت کا سب سے بڑا مخالف تصور کیا جاتا ہے۔ چین کا کہنا ہے کہ ہندوستان نے این پی ٹی پر دستخط نہیں کیے جس کی وجہ سے اسے این ایس جی کی رکنیت نہیں دی جا سکتی۔

 

ٹیگس